اسلام آباد( نیوز ڈیسک )جمعتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔
جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح/ رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کی توقع۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔تاہم بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقا مات پرہلکی بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش: خیبر پختونخوا:دیر (بالائی)04، پٹن میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی13، زیارت منفی 07، گوپس ، قلات، کو ئٹہ منفی06، استور، کالام، سکردو منفی04، بگروٹ، مالم جبہ، ہنزہ منفی 03، دیر اور راولاکوٹ میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
جمعتہ المبارک (رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اورخشک رہے گا۔
جمعہ کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اورخشک رہے گا ۔
مزید پڑھیں: وفاقی ملازمین کو استعفیٰ دینے پر8 ماہ کی تنخوا دینگے،امریکہ