اسلام آباد ( اے بی این نیوز )شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کاآپریشن ،آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 12خارجی دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک محمد ابراہیم شہید ہوئے۔ ہلاک خوارج سے اسلحہ وگولہ بارود برآمدہوا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کی بہادر سکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر کامیاب آپریشن کرکے 12 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔
سکیورٹی فورسز نے بروقت آپریشن کرکے خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا ۔ 12 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔ قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز کے بروقت اقدامات اور کارروائیاں لائق تحسین ۔
ہیں۔
خوارجی دہشتگردوں کی سرکوبی کے لئے قوم یکسو اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کا شہید لانس نائیک محمد ابراہیم کو خراج عقیدت۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا شہید لانس نائیک محمد ابراہیم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار۔ شہید محمد ابراہیم کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔
مزید پڑھیں :عمران خان کی صحت کے حوالے سے خطر ناک خبر،دل کا معاملہ بگڑ گیا،بلڈ پریشر بھی بے قابو،مزید بیماریوں کا حملہ