اہم خبریں

اسلام آباد غیر محفوظ ہو گیا،آبپارہ میں ڈکیتی کی واردات سیکورٹی گارڈ نے ناکام بنا دی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز     )آبپارہ مرکز یوبی ایل بنک کے باہر ڈکیتی کی واردات ناکام ۔ تھانہ آبپارہ کی حدود میں ڈکیتی کی واردات ناکام ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق یوبی ایل بنک کے باہر چار ڈکیت دن ایک بجے کے قریب ایس ایم جی گن لیکر آئے ۔

جنہوں نے آتے ہی یو بی ایل بنک کے باہر فائرنگ شروع کردی ۔ ذرائع کے مطابق سید صداقت حسین شاہ6لاکھ روپے بنک میں جمع کروانے آیاتھا ۔ ڈکیت گروہ نے شخص کا پچھا کیا۔بنک کے قریب پہنچتے ہی ڈکیتوں نے فائرنگ شروع کردی ۔

بنک کے باہر،امجد حسین غازی سیکورٹی گارڈموجود تھا ۔ جس نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھتے ہوئے،رقم جمع کروانے والے شخص کی جان بچائی۔ اور کیش جانے نہ دی۔ سیکیورٹی گارڈ کا کہنا تھا کہ چار ڈکیت مہران گاڑی سلور رنگ نمبر jz459میں سوار تھے۔
ایس ایم جی گن ان کے پاس تھی بنک میں فائر گئے۔فائرنگ سے شیشہ ٹوٹ گیا ۔ تاہم جانی ومالی نقصان نہ ہوا۔ ڈکیت گروہ فائرنگ کرتے فرار ہوا۔ ریسکیو15کال کی۔پولیس بروقت پہنچ گئی تاہم ڈکیت گروہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔


مزید پڑھیں :موٹر سائیکل سوار ملزمان نے 2 خواتین پر تیزاب پھینک دیا

متعلقہ خبریں