کرک (نیوز ڈیسک )کرک میں بہادر خیل کی پولیس چوکی پر شرپسندوں کے حملے میں 3 پولیس اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔ڈی پی او کے مطابق شرپسندوں نے بھاری ہتھیاروں سے پولیس چوکی پر حملہ کیا، شہید ہونے والوں میں تیمور حیات، نقیب اور عدنان شامل ہیں۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، انہیں پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں :گلگت بلتستان میں آج عام تعطیل ہے،نوٹیفکیشن جاری