اہم خبریں

کل عام تعطیل کا اعلان،تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد ( اے بی این نیوز       )پرنس کریم آغا خان انتقال کی وجہ سے گلگت بلتستان میں کل عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔ گلگت بلتستان حکومت نے اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر کل خطے میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

حکومت نے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے جس کے مطابق 6 فروری کو گلگت بلتستان بھر میں عام تعطیل ہو گی اور اس دوران تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
واضح رہے کہ پرنس کریم آغا خان چہارم پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں انتقال کر گئے ہیں جنہوں نے 1957 میں اپنے دادا سر سلطان محمد شاہ آغا خان کی وفات کے بعد اسماعیلی مسلمانوں کی قیادت سنبھالی تھی۔

گلگت بلتستان میں اسماعیلی برادری سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد آباد ہے۔ پرنس کریم آغا خان نے بھی خطے میں تعلیم اور صحت سمیت کئی فلاحی کام کیے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کے دلوں میں ان کے لیے عزت ہے۔

مزید پڑھیں  :پاکستانی اداروں سے بات کرنے کی حمایت کرتے ہیں لیکن کسی کے غیر آئینی اقدام کی حمایت نہیں کریں گے، جنید اکبر

متعلقہ خبریں