بیجنگ ( اے بی این نیوز ) صدر مملکت آصف علی زرداری کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات ۔ ملاقات میں دونوں صدورنے دوطرفہ تعلقات کی مثبت رفتار پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں مشترکہ دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بھی گفتگو کی گئی۔
دوطرفہ شراکت داری کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر مملکت نے دونوں ممالک کے درمیان منفرد اور خصوصی تعلقات کو اجاگر کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ
چین کی مثالی ترقی اور خوشحالی چینی قیادت کے وژن کا مظہر ہے۔ صدرمملکت کا بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت عالمی ترقی میں صدر شی کو خراج تحسین پیش کیا۔ ملاقات کے دوران پاک چین اقتصادی راہداری 2.0 کی اعلیٰ معیار کی ترقی پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ جاری اعلامیہ کے مطابق
پاک چین اقتصاری راہدری سےمشترکہ فوائد اور خوشحالی کو فروغ حاصل ہوگا۔ صدر آصف علی زرداری کی صدر شی جن پنگ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔
پاکستان اور چین کے درمیان مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط
صدر آصف علی زرداری اور چین کے صدر شی چن پنگ تقریب میں موجود تھے۔ دونوں ملکوں کے درمیان سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔
صنعت ،تجارت اور اقتصادی شعبے میں تعاون کے فروغ کیلئے یادداشت پر بھی دستخط کئے۔ صحت،میڈیا،توانائی،سماجی واقتصادی ترقی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھایا جائے گا۔
مزید پڑھیں :پاکستان میں پارلیمنٹ کی کشمیر کمیٹی وہ کردار ادا نہ کر سکی جو کرنا چاہیے تھا،سعد رفیق