اہم خبریں

پرنس کریم آغا خان کے انتقال سے پاکستان ایک عظیم دوست سے محروم ہو گیا ، آصف زرداری

بیجنگ ( اے بی این نیوز    ) صدر مملکت آصف علی زرداری کا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار ۔ صدر آصف زرداری نے کہا کہ پرنس کریم آغا خان کے انتقال سے پاکستان ایک عظیم دوست سے محروم ہو گیا۔
پرنس کریم آغا خان نے پاکستان کے سماجی شعبے کی بہتری کیلئے گراں قدر خدمات انجام دیں۔ پرنس کریم آغا خان کی انسانیت کیلئے انمول خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ پاکستان کا ایسا مخلص دوست کھونے پر الفاظ دکھ کا احاطہ نہیں کر سکتے۔
مرحوم پرنس کریم آغا خان نے گلگت بلتستان کے تعلیمی منظرنامے میں انقلاب برپا کیا۔ پرنس کریم آغا خان نے اپنے ہر دورہ پاکستان میں عوام کیلئے دلی محبت کا مظاہرہ کیا۔ پرنس کریم آغا خان نے پاکستان میں متعدد متنوع منصوبے شروع کئے جن میں سے اکثر مکمل ہو چکے۔
پرنس کریم آغا خان کے اقدامات ان کیلئے ایک حقیقی صدقہ جاریہ ہیں۔ صدر مملکت کا پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے آغا خان خاندان اور عالمی اسماعیلی برادری سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
امید ہے کہ نئے روحانی پیشوا اپنے والد محترم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے خدمت کی نئے مثال قائم کریں گے۔

مزید پڑھیں  :پاکستان میں پارلیمنٹ کی کشمیر کمیٹی وہ کردار ادا نہ کر سکی جو کرنا چاہیے تھا،سعد رفیق

متعلقہ خبریں