اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) سپریم کورٹ، حمزہ شہبازکا وزارت اعلیٰ کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا۔ حمزہ شہباز نے ق لیگ کے ووٹ مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کر رکھا ہے ۔ ق لیگ کے ووٹ مسترد ہونے پر پرویزالہٰی وزیراعلی ٰپنجاب بن گئے تھے۔
ادویات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف کیس بھی سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا ۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سکینڈل کی تحقیقات کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر۔ درخواست میں طالبات کی ویڈیوز لیک ہونے کی تحقیقات کی استدعا کی گئی ہے ۔
سکولوں میں قرآن پاک کی لازمی تعلیم کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر ۔ جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7رکنی آئینی بینچ کل مقدمات کی سماعت کرے گا ۔
عدالت نے اٹارنی جنرل سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔
مزید پڑھیں :خیبرپختونخوا میں پولیو ٹیم پر تیسرا حملہ،جوابی فائرنگ سے دہشتگرد فرار