اہم خبریں

کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد میں ان کیساتھ کھڑے ہیں،پاکستان

مظفرآباد ( اے بی این نیوز    ) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد میں ان کیساتھ کھڑے ہیں۔ یوم یکجہتی کشمیر پر صدر ،وزیراعظم اور نائب وزیراعظم نے خصوصی پیغامات جاری کیے۔
کشمیر کاز کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل اخلاقی ،سفارتی اور سیاسی حمایت کو اجاگر کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی کے صدور کو خطوط لکھے۔ یواین سیکرٹری جنرل کو بھی مقبوضہ جموں کشمیر کی صورتحال پر خط لکھا گیا۔
یو این ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق،او آئی سی سیکرٹری جنرل کو بھی خطوط بھیجے گئے۔

مزید پڑھیں  :سرکاری ملازمین کے لئے ہائوس رینٹل سیلنگ بڑھانے کی سفارش

متعلقہ خبریں