مظفرآباد ( اے بی این نیوز ) کشمیر کے لیے تین جنگیں لڑیں۔ دس جنگیں لڑ نے کے لیے تیا ر ہیں۔ کشمیر اور پا کستان لازم وملزوم ہیں ۔ اک فوج کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیئے تیار ہے۔ بھارتی مظالم کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی جدوجہد کے عزم کو مضبوط کر تے ہیں ۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی مظفرآباد میں یا د گا ر شہدا پر حا ضر ی پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کی بے مثال قربانیوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ آرمی چیف نے مسلح افواج کی جنگی تیاریوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ۔ بھارتی ظلم وستم اوربڑھتی ہندوتواسےکشمیریوں کاعزم متزلزل نہیں ہوا۔پاکستان ریاستی سرپرستی میں ہونے والے جبر کے خلا ف کشمیریوں کے شا نہ بشانہ کھڑا ہے کشمیرایک دن کشمیریوں کی منشاسےپاکستان کاحصہ ہوگا۔
مزید پڑھیں :خیبرپختونخوا میں پولیو ٹیم پر تیسرا حملہ،جوابی فائرنگ سے دہشتگرد فرار