اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وزیر اعظم شہباز شریف کی بھا رت کو مسئلہ کشمیر پر با معنی مذاکرات کی دعوت۔ آ زاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلا س سے خطاب میں کہا کہ بھا رت اگر یہ سمجھتا ہے کہ وہ طا قت کے زور پر کشمیریوں کی تحر یک آ زادی کو دبا لے گا تو یہ اسکی بھول ہے۔
کشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہیں بن سکتا۔ کشمیریوں کا خون بہانے سے یہ مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ ۔ بھا رت کے بہتر ین مفا د میں ہے کہ 5 اگست2019 کی سوچ سے با ہر نکلے۔ کشمیری گزشتہ7دہائیوں سےاپنے خون سے آزادی کی داستان لکھ رہے ہیں۔ جبر کے سامنے کشمیری آج بھی ڈٹے ہوئے ہیں۔ بھارت لاکھوں کی تعداد میں کشمیر میں اضافہ کرتاجارہاہے۔ تنازعہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں مضمر ہے۔
ہم ہر محا ذ پر کشمیر یوں کے شا نہ بشا نہ کھڑ ے ہیں ۔ ہر فورم پر کشمیر کی آواز اٹھائی۔ کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ پاکستان جوہری ملک ہے۔ ہم نے قیام پاکستان سے لے کر آج تک ہر جارحیت کا دندان شکن جواب دیا۔ پاکستان کی امن پسندی کوئی کمزوری نہیں۔ مقبوضہ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب معاملات کوبات چیت سے حل کیاجائے۔
مزید پڑھیں :پیٹ کمنز کے بعد آسٹریلوی ٹیم کو ایک اور دھچکا،ہیزل ووڈ بھی انجرڈ