اہم خبریں

پیٹ کمنز کے بعد آسٹریلوی ٹیم کو ایک اور دھچکا،ہیزل ووڈ بھی انجرڈ

سڈنی ( نیوز ڈیسک )آسٹریلیا کو چیمپئنز ٹرافی سے قبل ایک اور جھٹکا، پیٹ کمنز کے بعد جوش ہیزل ووڈ کی بھی انجری کے سبب میگا ایونٹ میں شرکت مشکوک ہوگئی۔

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز چیمپئنز ٹرافی سے قبل انجری کا شکار ہوگئے، جس کے بعد ان کی 2025ء کے میگا ایونٹ میں شرکت مشکوک ہوگئی۔تازہ اطلاعات کے مطابق اب دوسرے اہم آسٹریلوی فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ بھی انجری کا شکار ہوگئے، جس کی وجہ سے خدشہ ہے کہ وہ بھی ایونٹ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

آسٹریلوی کوچ کا کہنا ہے کہ کپتان پیٹ کمنز نے اب تک انجری کے بعد بولنگ کا آغاز نہیں کیا، کمنز کا چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کا امکان نہیں، اسٹیو اسمتھ یا ٹریوس ہیڈ کینگروز کی قیادت کریں گے۔
مزید پڑھیں: سرکاری ملازمین کے لئے ہائوس رینٹل سیلنگ بڑھانے کی سفارش

متعلقہ خبریں