اسلام آباد( نیوز ڈیسک )پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر آج بھر پور انداز میں منایا جارہا ہے، ریلیاں، سمینارز اور خصوصی تقاریب منعقد کی جائیں گی۔پورے ملک اور آزاد کشمیر میں صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی اور خصوصی تقاریب بھی منعقد کی جائیں گی۔
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے وزیر اعظم شہباز شریف خطاب کریں گے۔گزشتہ 78 سالوں سے بھارت کے ناجائز، غیر قانونی اور غاصبانہ قبضے سے مقبوضہ کشمیر کو آزاد کرانے اور کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دلوانے کے لے وطن عزیر پاکستان کے ہر گلی، ہر شہر اور کوچے سے صدائے آزادی کشمیر گزشتہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے آج بھی بلند ہوں گی۔
بھارتی جبر و استبداد اور محکوم کشمیریوں کے حق آزادی کے لیے جلسے، جلوسوں اور ریلیوں میں مسئلہ کشمیر پر ریاست پاکستان کے غیر متزلزل موئقف کو اجاگر کیا جائے گا۔یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ملک سے باہر امریکا، یورپ، مشرق وسطیٰ اور آسٹریلیا میں بھی مظلوم و معصوم کشمیریوں پر جاری بھارتی غاصبانہ قبضے اور سفاکانہ اقدامات کے خلاف بھی صدائے جق آزادی کشمیر بلند کی جائے گی۔
واضح رہے کہ یوم یکجہتی کشمیرپرحکومت کی جانب سے آج عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں پاکستان سے اظہارِ تشکر کے پوسٹرز لگا دیے گئے جس پر وزیراعظم شہبازشریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وزیراعظم آزاد کشمیرکی تصاویر آویزاں ہیں۔
مزید پڑھیں: علی امین گنڈاپور سے پوچھیں کہ 80فیصد باتیں کس سے طے ہوئیں،رانا ثنااللہ