اسلام آباد ( اے بی این نیوز )متحدہ عرب امارات میں غیر ہنر مند پاکستانی کارکنوں کیلئے ملازمتوں کا دور ختم ہو گیا۔ یو اے ای میں نرسوں، ڈاکٹروں، آئی ٹی ماہرین اور بینکرز کی مانگ میں اضافہ ، سفارتی زرائع کے مطابقہنر مند مارکیٹ کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے۔
غیر ہنر مند افراد کے بجائے اکاؤنٹنٹس، پائلٹس، اے آئی ماہرین کی ضرورت۔ ہنر مند پاکستانیوں کیلئے 20 ہزار درہم یا اس سے زیادہ تنخواہوں کے مواقعہیں پاکستانیوں کیلئے متحدہ عرب امارات میں بڑی نوکریاں، مہارت بڑھانے پر زوردیا۔
پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تجارتی شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے۔ پاکستانی افرادی قوت کو عالمی سطح پر تسلیم کرانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ یواےای سے پاکستان کو ترسیلات زر میں 53 فیصد اضافہ، 4.5 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں۔
پاکستانیوں کا بلیو کالر ورکرز، کرین آپریٹرز اور سیکیورٹی گارڈز کی محنت کا اعترافہے۔
مزید پڑھیں :وسطی سویڈن کے ایک سکول پر حملہ، 5 افراد ہلاک