راولپنڈی ( اے بی این نیوز )بائیکیا رائیڈرز کیلئے ڈبل ہیلمٹ آگاہی مہم جاری۔ چیف ٹریفک آفیسر کی ہدایت پر بائیکیا رائیڈرز کیلئے آگاہی مہم شروع۔ ٹریفک ہیڈکوارٹرز میں روزانہ ورکشاپس، ہیلمٹ اور محفوظ ڈرائیونگ کی تربیت دی جا رہی ہے۔
بائیکیا رائیڈرز کیلئے ڈبل ہیلمٹ کا استعمال لازمی، سختی سے عمل درآمد ہوگا۔ چیف ٹریفک آفیسر کے مطابق ٹریفک پوائنٹس پر افسران کی جانب سے رائیڈرز کو آگاہی دی جا رہی ہے۔
بائیکیا سروس استعمال کرتے وقت ڈرائیور اور مسافر ہیلمٹ پہنیں۔
قوانین کی پاسداری حادثات کی روک تھام اور محفوظ سفر کیلئے ضروری۔ مہم ایک ہفتے تک محدود نہیں، مستقبل میں بھی جاری رہے گی۔
مزید پڑھیں :پشاور میں پہلی خصوصی وراثتی عدالت قائم،عدالت کی سماعت سول جج کریں گے