اہم خبریں

عسکری قیادت عوام کی بھرپور حمایت کیساتھ آئینی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کیلئے پرعزم ہے،آرمی چیف

راولپنڈی ( اے بی این نیوز    )آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرکی زیرصدارت کورکمانڈرکانفرنس کا انعقاد۔ شرکاکا ایل او سی اورورکنگ باؤنڈری کے ساتھ موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شرکا کا مادر وطن کے امن و استحکام کیلئےشہدا کی قربانیوں کوخراج تحسین پیش کیا گیا۔
فورم نے علاقائی اور داخلی سلامتی کے منظر نامے پر روشنی ڈالی،آئی ایس پی آر کے مطابق 5فروری کے موقع پر کشمیر کے پرعزم لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی۔ بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدیدمذمت کی۔
بھارت خطے کے امن اور استحکام کیلئے ایک سنگین خطرہ ہے۔ فورم کافتنہ الخوارج کی پاکستان کیخلاف افغان سرزمین کے استعمال پر اظہارتشویش۔ افغان حکومت فتنہ الخوارج کی موجودگی سے انکار کی بجائےعملی اقدامات کرے۔ آرمی چیف نے کہا کہ
عسکری قیادت قوم کو درپیش کثیر الجہتی چیلنجز سے مکمل طورپر آگاہ ہے۔ کسی بھی مہم جوئی کا پاکستان مکمل طاقت کے ساتھ جواب دے گا۔ پاک فوج ملکی خودمختاری،سالمیت کے دفاع کیلئے پوری طرح تیار ہے۔
عسکری قیادت عوام کی بھرپور حمایت کیساتھ آئینی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ بھارتی فوج کے کھوکھلے بیانات ان کی بڑھتی ہوئی مایوسی کی نشاندہی کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں :93 ارب روپے کا قرض، 14 اداروں پر 211 ارب 55 کروڑ روپے کا سود چڑھ گیا

متعلقہ خبریں