اسلام آباد ( اے بی این نیوز )93 ارب روپے کے قرض پر 14 اداروں پر 211 ارب 55 کروڑ روپے کا سود چڑھ گیا ۔ 14 ادارے ٹریڈ کارپوریشن پاکستان کے 305 ارب روپے سے زائد کے مقروض ہوگئے۔
یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن ٹریڈ کارپوریشن کی 103 ارب 31 کروڑ روپے کی مقروض ہے۔ دستاویز کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن پر قرض کی اصل رقم 24 ارب 23 کروڑ روپے ہے۔
یوٹیلیٹی سٹورز کے 24 ارب قرض پر 76 ارب 98 کروڑ روپے کا سود چڑھ گیا۔
نیشنل فرٹیلائزر پر ٹریڈ کارپوریشن کا 121 ارب 51 کروڑ روپے قرض واجب الادا ہے۔ نیشنل فرٹیلائزر پر قرض کی اصل رقم 53 ارب 81 کروڑ روپے واجب الادا ہے۔ 53 ارب 81 کروڑ کے قرض پر نیشنل فرٹیلائزر پر 67 ارب 70 کروڑ کا سود بڑھ گیا ۔
سندھ فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے محض 54 کروڑ قرض پر 8 ارب 28 کروڑ روپے کا سود بڑھ گیا ۔ سندھ فوڈ ڈیپارٹمنٹ ٹریڈ کارپوریشن کی 8 ارب 82 کروڑ روپے کا مقروض ہوگیا۔ پاسکو کے ایک ارب 15 کروڑ روپے قرض پر 4 ارب 88 کروڑ روپے کا سود بڑھ گیا ۔
سود بڑھنے سے پاسکو پر ٹریڈ کارپوریشن کا قرض 6 ارب روپے سے تجاوز کر گیا ۔ کے پی کے فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے 2 ارب 52 کروڑ قرض پر 9 ارب 66 کروڑ سود بڑھ گیا ۔
کے پی کے فوڈ ڈیپارٹمنٹ پر ٹریڈ کارپوریشن کا قرض 12 ارب 19 کروڑ روپے ہوگیا ۔ نیشنل فوڈ سکیورٹی کے 62 کروڑ روپے کے قرض پر 2 ارب روپے سے زائد سود بڑھ گیا۔
نیشنل فوڈ سکیورٹی پر ٹریڈ کارپوریشن کا قرض 2 ارب 62 کروڑ روپے سے بڑھ گیا ۔
پنجاب فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے 4 ارب 68 کروڑ روپے قرض پر 11 ارب 51 کروڑ سود بڑھ گیا۔ پنجاب فوڈ ڈیپارٹمنٹ ٹریڈ کارپوریشن کا 16 ارب روپے سے زائد کا نادہندہ ہوگیا، دستاویز
بلوچستان فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے 1 ارب 79 کروڑ کے قرض پر 6 ارب 95 کروڑ سود بڑھ گیا ۔
بلوچستان فوڈ ڈیپارٹمنٹ ٹریڈ کارپوریشن کا 8 ارب 75 کروڑ روپے کی نادہندہ ہوگیا۔ آزاد کشمیر حکومت کے محض 23 کروڑ روپے قرض پر 1 ارب 85 کروڑ کا سود بڑھ گیا۔
آزاد کشمیر حکومت ٹریڈ کارپوریشن کی 2 ارب روپے 7 کروڑ روپے کی نادہندہ ہوگئی۔
مزید پڑھیں :اٹلی جانے کے خواہش مند نوجوان اغوا کاروں کے ہتھے چڑھ گئے،کروڑوں تاوان طلب