جدہ(نیوزڈیسک)سعودی حکومت کا تجارتی مقاصد کیلئے مقدس شہروں المکہ اور المدینہ کے نام استعمال کرنے پر پابندی لگا دی۔بلومبرگ کے مطابق سعودی عرب نے مصنوعات کی مارکیٹنگ کے حوالے سے نئے قوانین کے تحت مکہ، مدینہ اور دیگر مقدس شہروں کے ناموں پر پراڈکٹس کے نام نہیں رکھے جا سکیں گے۔
مقدس شہروں پر اپنی مصنوعات کے نام رکھنا، برانڈنگ اور تشہیر سے پہلے مجاز اتھارٹی سے اجازت لینا لازمی ہو گا، بصورت دیگر بھاری جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔مذہبی، سیاسی یا فوجی ناموں کو استعمال کرنے سے قبل بھی اجازت لینا پڑے گی ، بصورت دیگر 11 لاکھ 15 ہزار پاکستانی روپے جرمانہ ہو گا
، پہلے سے رجسٹرڈ نام کو چرا کر اپنی پراڈکٹس کیلئے استعمال کرنے پر بھی ساڑھے 7 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد جرمانہ عائد ہو گا۔علاوہ ازیں اس قانون کے تحت مقامی، علاقائی یا بین الاقوامی تنظیموں سے ملتے جلتے اور کسی سرکاری ادارے سے مماثلت رکھنے والے ناموں کے استعمال پر بھی پابندی ہو گی۔
پاکستان میں بچوں کی شرح پیدائش میںنمایاں کمی، اقوام متحدہ نے خطرے کی گھنٹی بجادی