اسلام آباد(نیوزڈیسک)ہیومین رائٹس کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی احتجاج کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کر دیا،ایچ آر سی پی نے اپنے بیان میںکہا کہ پی ٹی آئی کے نومبر کے احتجاج کی آزادانہ تحقیقات کی جائیں , ایچ آر سی پی کا کہنا تھا کہ فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کے دعووں کے برعکس، 26 نومبر 2024 کو اسلام آباد میں پی ٹی آئی کی زیر قیادت احتجاج میں مبینہ طور پر جانی نقصان ہوا تھا،
مظاہرین کے ساتھ ساتھ سیکورٹی اہلکاروں کی ہلاکتوں کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں,ایک اعلیٰ سطحی فیکٹ فائنڈنگ مشن نے ریاستی نمائندوں، پی ٹی آئی کی قیادت، موقع پر موجود رپورٹرز اور احتجاج کے دوران مبینہ طور پر ہلاک ہونے والے سات افراد کے اہل خانہ کی زبانی شہادتیں قلمبند کی ہیں
مشن کو ان الزامات پر شدید تشویش ہے کہ ہسپتال انتظامیہ اور پولیس نے متاثرین کی لاشوں کو اُس وقت تک اپنی تحویل میں رکھا، ہسپتال انتظامیہ نے فیکٹ فائنڈنگ ٹیم سے بات کرنے سے انکار کیا ۔،ہسپتال انتظامیہ نے فیکٹ فائنڈنگ ٹیم سے بات کرنے سے انکار کیا ہے،صحافیوں اور مبینہ متاثرین کے اہلِ خانہ کے بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ہسپتال معلومات کو چھپا یا جارہا ہے ۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ءاعظم خان سواتی اٹک جیل سے رہا