اسلام آباد ( اے بی این نیوز )صدرسپریم کورٹ بار میاں رؤف عطا نے کہا ہے کہ آرٹیکل 200کے تحت صدر کوہائیکورٹ ججز کے تبادلے کا اختیار حاصل ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کی تعیناتی آئین کے مطابق ہوئی۔
اگر جج کی رضامندی ہو تو صدر آئین کے تحت تبادلہ کرسکتا ہے۔ میری نظر میں آئین کے برخلاف کوئی کام نہیں ہورہا۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام بدلو میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
ججز کی تعیناتی پرصرف اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے اعتراض کیا۔
آرٹیکل 200میں ججز کی تعیناتی کا طریقہ کار بالکل واضح ہے۔ بار ز میں کوئی اختلاف نہیں،صرف سپریم کورٹ نے اعتراض اٹھایا۔ مرضی کا جج نہیں لایا جارہا ،4شخصیات کا عمل دخل ہوتا ہے۔
کسی کے کہنے سے بدنیتی نہیں ہوتی ،ثابت بھی کرنا ہوتاہے۔
جج کی تعیناتی اپائٹمنٹ برائے ٹرانسفر ہے نئے حلف کی ضرورت نہیں۔
مزید پڑھیں :رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی چینی مہنگی کر دی گئی ،جانئے فی کلو کتنے روپے اضافہ ہوا