پاراچنار ( اے بی این نیوز ) سامان کے ٹرکوںکے کا نوائے کو روک دیا گیا۔پولیس کے مطابق ٹل سے لوئر کرم پہنچنے والی سامان کی کانوائی تاجروں نے آگے جانے سے روک دیا،
پاراچنار : شہری گاڑیوں کی آمد کا انتظار کرتے رہے گاڑی نہ پہنچ سکے ۔ تاجر رہنما حاجی روف نے کہا کہ پاراچنار : دکانداروں اور تاجروں کی گاڑیوں کی بجائے عام اور بااثر لوگوں کی گاڑیوں کو جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔
پاراچنار : میڈیسن اور تاجروں کی سامان سے بھرے گاڑیاں کئی ماہ سے سڑکوں پر کھڑی ہیں۔ پاراچنار: اثر ورسوخ رکھنے والوں کی گاڑیوں کو بغیر انتظار کے چھوڑا جا رہا ہے۔ پاراچنار : جب تک ٹل میں کھڑے میڈیسن و تاجروں کی گاڑیاں نہیں آتی کانوائی کی گاڑیوں کو آگے نہیں جانے دینگے۔
پاراچنار : کانوائی کی بجائے راستے عام آمدورفت کیلئے کھول دئیے جائے۔ پاراچنار : راستوں میں پولیس اہلکار مختلف طریقوں سے تنگ کر رہے ہیں۔ پاراچنار : اس نا انصافی کے خلاف ڈرگز ایسوسی ایشن اور تاجروں نے کل شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔
مزید پڑھیں :کینیڈا امریکی بینکوں کو اپنے ملک میں کاروبار کی اجازت نہیں دیتا،ٹرمپ