اہم خبریں

شام میں کار بم دھماکہ،خواتین سمیت 15 افراد جاں بحق

دمشق ( نیوز ڈیسک )شام کے شہر منبج میں کار بم دھماکے میں 15 افراد جاں بحق ہوگئے، مرنے والوں میں زیادہ تعداد خواتین کی ہے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے شہر منبج میں کار بم دھماکے میں 14 خواتین سمیت 15 افراد جاں بحق ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق دھماکے میں 15 خواتین بھی زخمی ہوئیں، واقعے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی سڑک کنارے کھڑی تھی، جس میں دھماکا ہوا۔واضح رہے کہ کئی سال سے خانہ جنگی کی لپیٹ میں رہنے والے شام میں بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد خوفناک بم دھماکے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔
مزید پڑھیں: لاہور میں وکیل گھر کے باہر قتل،لاش پوسٹمارٹم کیلئےاسپتال منتقل

متعلقہ خبریں