دبئی ( نیوز ڈیسک )پاکستان بھارت ہائی وولٹیج میچ کے جنرل ٹکٹ کی آن لائن فروخت آج شروع ہوگی ۔دبئی میں شیڈول سیمی فائنل سمیت بھارت کے تین گروپ میچز کے ٹکٹ آن لائن دستیاب ہونگے،ٹکٹ کی فروخت شام چاربجے سےشروع ہوگی،جنرل ٹکٹ 125 درہم میں خریدا جاسکتاہے،فائنل کےٹکٹوں کی فروخت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں پاکستان نیوزی لینڈ،آسٹریلیا انگلینڈ اورپاکستان بنگلہ دیش میچز کےآن لائن ٹکٹس مکمل فروخت ہوچکے،پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ 19 فروری کو کراچی میں ہوگا،آسٹریلیا اور انگلینڈ کا میچ 22 فروری کو لاہور میں ہو گا،پاکستان اور بنگلہ دیش کا میچ 27 فروری کو راولپنڈی میں ہو گا۔
چیمپئنز ٹرافی سے قبل بی سی سی آئی ایوارڈز کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ پچھلے 2 سے 3 سال میں پاک بھارت میچز پر بہت بات کی ہے، چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت میچ کےبارے میں ہماری طرف سے کوئی خاص ذکر نہیں ہوگا۔
مزید پڑھیں: خیبر کے علاقے بکرآباد میں پولیو ٹیم پر فائرنگ، پولیس اہلکار شہید