اہم خبریں

ٹوبہ ٹیک سنگھ،بیٹے نے پیسوں کے انکار پر باپ پر چھریاں چلادیں

ٹوبہ ٹیک سنگھ(نیوز ڈیسک )گوجرہ میں خون سفید ہوگیا،بیٹے نے پیسوں کے انکار پر باپ پر چھریاں چلادیں،باپ زخمی حالت میں ہسپتال منتقل ہوگیا۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ کےعلاقےگوجرہ میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا،جہاں تھانہ سٹی کی حدود میں بیٹے نے سفاکی کی انتہا کردی،پولیس کےمطابق ملزم شہباز نے پیسےنہ دینے پر اپنے والد محمد اکرم پرچھریوں سے حملہ کردیا،جس سے ان کے ہاتھ اور ٹانگیں شدید زخمی ہو گئیں۔

واقعےکی اطلاع پر ریسکیو 1122 موقع پر پہنچی اور زخمی کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا،دوسری جانب تھانہ سٹی پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔
مزید پرھیں: سوتیلے بیٹے نے والدہ کے ساتھ دوسری شادی کرنے پر باپ کو قتل کر دیا

متعلقہ خبریں