اہم خبریں

مسافر طیارے میں ٹیک آف سے قبل خوفناک آتشزدگی

ہیوسٹن ( نیوز ڈیسک )امریکا میں مسافرطیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔ امریکی شہر ہیوسٹن میں طیارے کے انجن میں آگ لگنے پر ٹیک آف سے روک دیا گیا۔ طیارے میں موجود مسافروں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

کوئی زخمی نہیں ہوا۔ طیارے میں 104 مسافر اورعملے کے پانچ ارکان سوارتھے۔ پرواز کو نیویارک روانہ ہونا تھا۔ یو ایس فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن واقعے کی تحقیقات کرے گی۔

دوسری جانب واشنگٹن کے فضائی حادثے میں 67 ہلاک افراد میں سے ڈی سی فائرچیف کے مطابق 55 لاشوں کی شناخت ہوگئی۔ دریا سے مزید لاشوں کی باقیات نکالنے کیلئے سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔ دوسری جانب متاثرہ خاندانوں کو جائے حادثہ کا دورہ کرایا گیا۔
مزید پڑھیں: اسرائیل کا مقبوضہ مغربی کنارے میں فوجی آپریشن ،پناہ گزین کیمپ میں دھماکوں سے مکانات تباہ

متعلقہ خبریں