اسلام آباد ( اے بی این نیوز )آئندہ 24 گھنٹوں میں کہاں کہاں بارش اور کہاں برفباری ہو سکتی ہے؟آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسم شدید سرد اور جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہوگی۔ شمال مشرقی پنجاب میں ہلکی سے درمیانی دھند کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کل پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ جبکہ شمال مغربی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش اور گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں شام/رات کے اوقات میں چند مقامات پر پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔شمال مشرقی پنجاب میں صبح کے اوقات میں ہلکی سے درمیانی دھند پڑنے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں :کینیڈا ،میکسیکو ،چین امریکا کی برتری ختم کرنے کی کوشش کررہے تھے،ٹرمپ