اسلام آباد ( اے بی این نیوز )مشیروزیراعظم بیرسٹرعقیل ملک نے کہا ہے کہ پیکاایکٹ پر مولانا فضل الرحمان نے صدرمملکت سے رابطہ کیا۔ ہمارا فوکس عوام کی فلاح وبہبودپرہے۔ ادارے اپنی حدود میں رہ کرکام کریں گےتو ملک ترقی کرے گا۔
پی ٹی آئی والے پہلے فضل الرحمان کے تحفظات دور کریں۔ مولانا نے بھی کہا خیبرپختونخوا میں بھی فارم 47کی حکومت ہے۔ پیکا ایکٹ پر ہم نے میڈیا کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی پر دعوت دی۔
ہم کہہ رہے ہیں پیکا ایکٹ میں بہتری آسکتی ہے،ہمارے ساتھ بیٹھیں ۔
حکومت کیلئے مشکلات ضرور ہیں،ہرروز نیا چیلنج ہوتا ہے۔ نوجوان سیاسی جماعت کے ہاتھوں میں مت کھیلیں۔ صدر ٹرمپ سے پی ٹی آئی نے انوکھی امیدیں لگالی تھیں۔ پی ٹی آئی والوں کو بغیراجازت اسلام آباد آنے کی کوئی چھوٹ نہیں۔
چوتھی بار بھی اسلام آباد آنے کاشوق پورا کرلیں۔ پی ٹی آئی کی باتیں پاکستان مخالف اور پاکستان دشمنی پرمبنی ہیں۔ صوبے میں حکومت ہونے کا مطلب یہ نہیں صوبے کو ملک سے لاتعلق کردیں۔
مزید پڑھیں :8فروری کو پنجاب کی قیادت اور ورکر بھرپور انداز سے نکلیں گے ،عالیہ حمزہ