اہم خبریں

عمران خان نے ڈی چوک احتجاج کا حکم دیا تو جائیں گے،صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخواجنیداکبر

پشاور ( اے بی این نیوز       ) صوابی جلسے سے متعلق صدر پی ٹی آئی جنید اکبر کی زیرصدارت اجلاس ختم ہو گیا۔ جنیداکبر نے کہا کہ ایک بھی ورکر غائب کیاگیا تو صوبہ بھرمیں دھرنے کی کال دونگا۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ اجلاس میں شرکت کیلئے وزیراعلیٰ علی امین کو دعوت بھی نہیں ملی۔ کس کے کہنے پر نئے افسر کی بطور آئی جی پولیس تقرری ہوئی۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور گورننس اور میں پارٹی پر فوکس کرونگا۔ پارٹی میں جزا و سزا کا نظام لائیں گے۔ بانی پی ٹی آئی نے مجھے ذمہ داریاں دیں،امید ہے صوابی میں سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔ 8فروری کے جلسے کیلئے وزیراعلیٰ علی امین کی رہنمائی کے ساتھ جائیں گے۔ سیاست میں پیسے لینے اور دینے کا قائل نہیں۔ عمران خان نے ڈی چوک احتجاج کا حکم دیا تو جائیں گے۔

مزید پڑھیں :کسی کویقین نہیں تھاغزہ کےشہری امریکااوراسرائیل کوشکست دیں گے، سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای

متعلقہ خبریں