کوئٹہ ( نیوز ڈیسک )کوئٹہ میں مرغی کے گوشت اور انڈوں کی قیمت کم ہوگئی۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق مرغی کے گوشت کی قیمت میں 30 روپے جبکہ انڈوں کی فی درجن قیمت میں 40 روپے کمی ہوئی ہے۔
مارکیٹ ذرائع نے بتایا کہ مرغی کا گوشت 590 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔دوسری جانب انڈوں کی فی درجن قیمت 280 روپے سے کم ہو کر 240 روپے پر آگئی ہے۔مارکیٹ ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے مرغی کا گوشت 620 روپے میں فروخت کیا جا رہا تھا۔
مزید پڑھیں: چیمپینز ٹرافی کا فائنل کون سی 2 ٹیمیں کھیلیں گی؟ رکی پونٹنگ نے بتادیا