اہم خبریں

چیمپئنز ٹرافی2025سے باہر امام الحق نے بھی لب کشائی کردی

کراچی ( نیوز ڈیسک )امام الحق نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی ٹیم کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر پیغام جاری کر دیا۔ سوشل میڈیا پر انہوں نے لکھا ہے کہ نتیجہ میری توقع کے مطابق نہیں ہے، سفر ابھی ختم نہیں ہوا، یہی زندگی ہے۔

امام الحق نے لکھا ہے کہ سب کچھ یہی ہے کہ ہر مشکل کے ساتھ آگے بڑھنا ہے اور خود کو مضبوط بنانا ہے، سب سے اہم صبر اور اللّٰہ پر بھروسہ ہے۔ واضح رہے کہ امام الحق ون ڈے سکواڈ کے لیے امیدوار سمجھے جا رہے تھے۔
مزید پڑھیں: آج بروزاتوار2 فروری 2025 پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا؟؟

متعلقہ خبریں