اہم خبریں

آج بروزاتوار2 فروری 2025 پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا؟؟

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )اتوار کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ۔تاہم کشمیر، خطۂ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختو نخوا اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علا وہ چند مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان۔

اتوار کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ۔تاہم بالائی خیبر پختو نخوا ،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علا قوں میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔ جبکہ شمال مشرقی پنجاب میں صبح کے اوقات میں ہلکی سے درمیانی دھند کی توقع۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا، مری اور گلیات میں بارش اور برفباری ہوئی ۔

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): کشمیر: گڑھی دوپٹہ 15، مظفر آباد (سٹی 06، ایئرپورٹ 05)، راولاکوٹ، کوٹلی 04، پنجاب: جہلم ، مری 12، خیبر پختونخوا: مالام جبہ ،کاکول میں 04 ملی میٹر بارش ہوئی۔ برف باری (انچ): مری میں 04 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔

آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی10،قلات منفی 08،گوپس منفی 07 ،کالام منفی 06، کوئٹہ منفی 05، بگروٹ ،استور منفی 04 ، ہنزہ،دیر،مری ،پاراچناراورا سکردو میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

اتوار (رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش/بوندا باندی کا امکان ۔
اتوار کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان۔
مزید پڑھیں: سوڈان میں باغی فورس کا ام درمان شہر کے بازار پر حملہ،54 افراد ہلاک

متعلقہ خبریں