اہم خبریں

3 ججزکا اسلام آباد ہائیکورٹ تبادلہ، نوٹیفکیشن جاری ،چیف جسٹس کون بنیں گے ؟ممکنہ نام سامنے آ گیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وزارت قانون نے سندھ، پنجاب اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 3 ججز کے اسلام آباد ہائیکورٹ تبادلے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس سرفراز ڈوگر، سندھ ہائیکورٹ کے جج جسٹس خادم حسین سومرو، اور بلوچستان ہائیکورٹ کے جج جسٹس محمد آصف کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں تعینات کیا گیا ہے۔

یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جسٹس سرفراز ڈوگر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا جا سکتا ہے، جبکہ موجودہ چیف جسٹس عامر فاروق کا سپریم کورٹ میں ترقی کا امکان ہے۔ ججز کے اس تبادلے کی منظوری صدر مملکت آصف علی زرداری نے آئین کے آرٹیکل 200 کے تحت دی۔

گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو ایک خط ارسال کیا تھا، جس میں درخواست کی گئی تھی کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس کی تعیناتی دوسرے صوبوں سے نہ کی جائے، بلکہ موجودہ ہائیکورٹ کے تین سینئر ججز میں سے کسی ایک کو چیف جسٹس مقرر کیا جائے۔ خط کی کاپی سندھ ہائیکورٹ، لاہور ہائیکورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کو بھی ارسال کی گئی تھی۔

عدالتی ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی سمیت دیگر ججز نے یہ خط لکھا، جس میں سوال اٹھایا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی سنیارٹی لسٹ کو کیسے تبدیل کیا جا سکتا ہے؟

خبردار! 15 روز کیلئےعوام پر بڑی پابندی عائد کر دی گئی

متعلقہ خبریں