اہم خبریں

خبردار! 15 روز کیلئےعوام پر بڑی پابندی عائد کر دی گئی

بنوں ( اے بی این نیوز )خیبرپختونخوا کے اضلاع بنوں اور کرک میں اسلحے کی نمائش، ڈبل سواری اور گاڑیوں میں کالے شیشوں پر 15 روز کے لیے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ یہ پابندی دفعہ 144 کے تحت نافذ کی گئی ہے۔

ڈسٹرکٹ کمشنر کرک، شکیل مروت کے مطابق، پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ پولیس کو اس بابت باضابطہ طور پر ہدایات جاری کر دی گئی ہیں تاکہ ضلع میں امن و امان کو برقرار رکھا جا سکے۔ ان اقدامات کا مقصد علاقے میں کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنا اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔

ایک اور ٹرین حادثے کا شکار ، کتنا جانی و مالی نقصان؟ جانیں تفصیل

متعلقہ خبریں