لاہور ( اے بی این نیوز )پاکستان میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے دوران لاہور اور راولپنڈی میں ہائی پروفائل میچز کی سیکیورٹی کے لیے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ چیمپئینز ٹرافی کے میچز کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے 12 ہزار 564 اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔
لاہور میں 7 ہزار 618 اہلکار جبکہ راولپنڈی میں 4 ہزار 535 اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔ اس کے علاوہ، اسپیشل برانچ کے 411 اعلیٰ افسران سیکیورٹی کے انتظامات کی نگرانی کریں گے۔
قذافی اسٹیڈیم کی سیکیورٹی کے لیے پہلی بار اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔ لاہور پولیس نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی استعمال کرنے کے لیے مراسلہ ارسال کیا تھا۔ یہ ٹیکنالوجی، جو عام طور پر بارڈر ایریاز میں استعمال ہوتی ہے، چیمپئینز ٹرافی کے دوران قذافی اسٹیڈیم میں استعمال کی جائے گی تاکہ کسی بھی قسم کے ڈرون کی پرواز کو روکا جا سکے۔ اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی سے کسی بھی مشتبہ ڈرون کی پرواز کے سگنلز کو بریک کیا جا سکے گا، جس سے اسٹیڈیم کی حدود میں کسی بھی غیر مجاز ڈرون کی پرواز کو روکا جا سکے گا۔
پاکستانی اداکار کی نشے کی حالت میں ویڈیو وائرل ،بیان سامنے آگیا