اسلام آباد ( اے بی این نیوز )نیشنل سیونگز ڈویژن نے 1500 روپے اور 100 روپے کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ قرعہ اندازی 15 فروری کو کی جائے گی۔
ملتان میں 1500 روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی ہوگی جبکہ 100 روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی راولپنڈی میں کی جائے گی۔ 100 روپے کے پرائز بانڈ رکھنے والے افراد قرعہ اندازی میں حصہ لے کر 7 لاکھ روپے کا پہلا انعام جیت سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، دوسرا انعام دو لاکھ اور تیسرا انعام ایک ہزار روپے ہوگا۔
1500 روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی میں پہلا انعام 30 لاکھ روپے، دوسرا انعام 10 لاکھ روپے اور تیسرا انعام 18,500 روپے رکھا گیا ہے۔ 2025 کے پرائز بانڈ شیڈول کے مطابق 1500، 750، 200 اور 100 روپے کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی سال میں چار بار کی جائے گی۔
اس سے پہلے، 750 روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی 15 جنوری 2025 کو کراچی میں کی گئی تھی۔ اس قرعہ اندازی کے نتائج کے مطابق پہلا انعام 271541، دوسرا انعام 317904، 496553 اور 800663 تھا۔
پرائز بانڈ شیڈول 2025 کے مطابق:
– 1500 روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی 17 فروری کو ملتان، 15 مئی کو کراچی اور 15 اگست کو فیصل آباد میں ہوگی۔
– 100 روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی 17 فروری کو راولپنڈی، 15 مئی کو سیالکوٹ، 15 اگست کو لاہور اور 17 نومبر کو حیدرآباد میں کی جائے گی۔
پاکستانی اداکار کی نشے کی حالت میں ویڈیو وائرل ،بیان سامنے آگیا