اہم خبریں

مہنگائی سے پریشان عوام کی سنی گئی،انڈے سستے، چکن کا ریٹ بھی گر گیا

لاہور ( اے بی این نیوز ) مہنگائی سے پریشان عوام کی سنی گئی، لاہور اور ملتان میں مرغی کے گوشت اور انڈوں کا ریٹ گر گیا۔

لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں تین دنوں میں 11 روپے کی کمی ہوئی اور آج مرغی کا گوشت مزید 4 روپے سستا ہوا ہے، لاہور میں برائلر گوشت 580 روپے کلو ہو گیا ہے، اسی طرح لاہور میں انڈے 30 جنوری کو 239 روپے درجن تھے اب وہ 220 روپے درجن ہو گئے ہیں۔

ملتان میں بھی زندہ برائلر مرغی سستی ہوئی ہے، دو دنوں کے دوران مرغی کی قیمت میں 13 روپے کی کمی ہوئی ہے، آج زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں تین روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 381 روپے کلو جبکہ زندہ برائلر مرغی کا پرچون ریٹ 395 روپے کلو ہو گیا ہے۔

ملتان میں دو دن کے دوران انڈوں کی قیمت میں 30 روپے کی ہوئی ہے جس کے بعد انڈے 225 روپے درجن سے 195 روپے درجن ہو گئے ہیں۔

خبردار! 15 روز کیلئےعوام پر بڑی پابندی عائد کر دی گئی

متعلقہ خبریں