اہم خبریں

چیمپینز ٹرافی2025 پاکستان کا ٹور ، آج کس شہر میں جائے گی؟

لاہور ( نیوز ڈیسک )آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا پاکستان ٹور آج سےشیخوپورہ کے تاریخی ہرن مینار کمپلیکس سے شروع ہوگا ۔ اس سفرمیں ٹرافی کو 14 دنوں میں پاکستان کے دس مختلف شہروں میں لے جایا جائے گا،اس سفر میں شیخوپورہ کےعلاوہ ٹرافی کو بہاولپور، فیصل آباد،حیدرآباد، اسلام آباد، کراچی، لاہور، ملتان، پشاور اور کوئٹہ بھی لےجایا جائے گا۔

ان 14 دنوں کے دوران جن اہم مقامات پر ٹرافی کو لے جایا جائےگا ان میں ملتان کا قلعہ،بہاولپور کا نور محل،پشاور کا ارباب نیاز اسٹیڈیم، کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم، حیدرآباد کا نیاز اسٹیڈیم اور فیصل آباد کا اقبال سٹیڈیم شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بروزہفتہ،یکم فروری2025 سونے کی قیمت

متعلقہ خبریں