اہم خبریں

سعودی شہزادی وطفابنت محمد انتقال کرگئیں،نماز جنازہ ریاض میں ادا کی گئی

ریاض ( نیوز ڈیسک )سعودی شہزادی وطفا بنت محمد انتقال کر گئیں، ان کی نماز جنازہ ریاض میں ادا کی گئی۔سعودی ایوان شاہی کی جانب سے جاری فرمان میں بتایا گیا ہے کہ شہزادی وطفا بنت محمد آل عبد الرحمن آل سعود انتقال کرگئی ہیں۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق متوفیہ کی نماز جنازہ ریاض کی جامع امام ترکی بن عبداللہ میں ادا کی گئی۔رپورٹ کے مطابق سعودی شہزادی کا انتقال جمعرات کو ہوا، ان کی نماز جناہ اسی روز بعد نماز عصر ادا کی گئی۔
مزید پڑھیں: ڈی آر کانگو کے شہر گوما میں 700 سے زائدافراد ہلاک، اقوام متحدہ

متعلقہ خبریں