اہم خبریں

آج بروزہفتہ یکم فروری 2025 پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا؟؟

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ۔تاہم بالائی خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان ،کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علا وہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔

ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ۔تاہم شمال مشرقی پنجاب، خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان ،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علا قوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علا وہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔

آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی09،قلات منفی 08، گوپس منفی 07،کالام منفی 06، اسکردو منفی 05، کوئٹہ،بگروٹ منفی 04،مالم جبہ، استور اور پاراچنار میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ہفتہ (رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

ہفتہ کے روز :اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام/رات میں ہلکی بارش/بوندا باندی ہو سکتی ہے ۔
مزید پڑھیں: پیٹرول ایک ،ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے مہنگا

متعلقہ خبریں