لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز آج دن تین بجے لاہور پہنچیں گی، پارٹی کارکنوں نے شاندار استقبال کی تیاریاں مکمل کرلیں ۔ وہ آج سہ پہر تین بجے دبئی سے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن ( پی آئی اے ) کی پرواز 264 پر لاہور پہنچیں گی، دبئی سے وطن واپسی پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب بھی ان کے ہمراہ ہونگی۔ ن لیگی رہنماء اور کارکنان علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہور پر مریم نواز کا استقبال کریں گے ، جس کے بعد وہ کنٹینر پر بیٹھ کر ایئر پورٹ کے سامنے کارکنوں سے خطاب کریں گی ۔















