ملتان ( نیوز ڈیسک )پاکستان کا ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا گیا۔ پاکستان کی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی ،کاشف علی کل پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے۔
دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر کاشف علی کو فاسٹ بولر خرم شہزاد کی جگہ پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔ اس سے قبل یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ امام الحق کو ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں شامل کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں: آج بروزہفتہ 25جنوری 2025 پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا؟؟