اہم خبریں

پی ٹی آئی اور جے یوآئی (ف) کے درمیان ملاقات طے پاگئی

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )پی ٹی آئی اور جے یو آئی(ف) کے درمیان ملاقات طے پا گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے سربراہ جے یو آئی (ف)مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کیا ہے،مولانا فضل الرحمان سے پی ٹی آئی کے وفد کی ملاقات پیر یا منگل کو ہو گی۔

مولانا فضل الرحمان کی ڈیرہ اسماعیل خان سے واپسی پر ملاقات ہوگی،ملاقات میں اپوزیشن الائنس تشکیل دینے سے متعلق گفتگو ہو گی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کا پیغام بھی مولانا فضل الرحمن تک پہنچایا جائے گا۔
مزید پڑھیں: آج بروزجمعتہ المبارک24جنوری 2025 پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا؟؟

متعلقہ خبریں