اہم خبریں

حیرت کی بات ہے 9مئی کے مقدمات میں ایک شخص 3جگہ پر موجود ہے،صاحبزادہ حامد رضا

اسلام آباد (  اے بی این نیوز   )صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم سمجھیں۔ بانی پی ٹی آئی کا پیغام آیا کہ جوڈیشل کمیشن نہیں بنتا تو مذاکرات نہ کریں۔ کل ایک جگہ بیٹھا ہوا تھا تو بڑی تعداد میں پولیس کی نفری آئی۔
کل تین ساڑھے 3گھنٹے کیلئے بڑی تعداد میں اہلکاروں نے آکر سیکیورٹی دی۔ کالعدم تنظیموں کی ہٹ لسٹ پر ہوں سیکیورٹی پہلے ہی لے لی گئی ہے۔ جس آفس میں تھا یہاں سے کچھ عرصہ پہلے ایم پی اے کوگرفتار کیا گیا تھا۔
پہلی میٹنگ میں کہا تھا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرادیں۔ حکومتی کمیٹی نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے کی یقین دہانی کرائی تھی ۔ تیسری میٹنگ تک ملاقات نہیں کرائی گئی۔
حکومتی کمیٹی سمجھ رہی تھی مطالبات میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا لکھا ہوگا۔
ہم نے تو تحریری مطالبات میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا نہیں لکھا۔ یہ لوگ تاثر بنانا چاہتے تھے تحریری مطالبات لہرائیں گے کہ این آر او مانگ لیا۔ تیسری میٹنگ کے بعد رانا ثنا اللہ ،عرفان صدیقی کی پریس کانفرنس دیکھ لیں۔
حیرت کی بات ہے کہ 9مئی کے مقدمات میں ایک شخص 3جگہ پر موجود ہے۔ شاہ محمود قریشی کراچی میں تھے اور مقدمات میں کہا گیا راولپنڈی میں تھے۔ حکومت مذاکرات کے ذریعے جو تاثر بنانا چاہتی تھی وہ موقع ہم نے نہیں دیا۔

مزید پڑھیں :71 فیصدپاکستانی کمپنیاں نیٹ ورک سکیورٹی کے مسائل کا شکار ہیں،کیسپرسکی رپورٹ

متعلقہ خبریں