اہم خبریں

26ویں آئینی ترمیم سے عدلیہ میں مزید تقسیم پیدا کی گئی،نعیم حیدر پنجوتھہ

اسلام آباد (  اے بی این نیوز   )پی ٹی آئیم کے راہنما نعیم پنجوتھہ نے کہا ہے کہ حکومت ایک جھوٹ کوچھپانےکیلئے مزیدجھوٹ بول رہی ہے۔ 26ویں آئینی ترمیم سے عدلیہ میں مزید تقسیم پیدا کی گئی۔ وہ اے بی این نیوز
مسئلہ یہ ہےعوام کی رائے کااحترام نہیں کیاجارہا۔ بانی پی ٹی آئی عوام کی خاطرجیل کاٹ رہےہیں۔ ہماری طرف سےمطالبات بڑے واضح تھے۔ حکومت کومطالبات میں کوئی دلچسپی نہیں۔
حکومتی ارکان کےبیانات دیکھ لیں کہتےہیں کمیشن نہیں بن سکتا۔
مذاکرات کاایجنڈااسیران کی رہائی تھی۔ رہنما پیپلزپارٹی علی موسیٰ گیلانی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر چلنے والے جھوٹ کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی۔ سوشل میڈیاکوکنٹرول کرنےکی ضرورت ہے۔
تمام سٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لینے کی حکومت کی ذمہ داری تھی۔
مذاکرات کاجاری نہ رہنا افسوسناک ہے۔ بانی پی ٹی آئی جوچاہتےہیں تمام معاملات کی تحقیقات کی جائے۔ حکومت کوچاہیےپی ٹی آئی کےمطالبات پرغورکرے۔ بانی پی ٹی آئی کو باہر نکالنا تحریک انصاف کی ضد ہے۔
بانی پی ٹی آئی ایک نہ ایک دن با ہرآجائیں گے۔ پی ٹی آئی اورحکومت ایک ہی سکےکےدورخ ہیں۔ مذاکرات کےختم ہونےپرمجھےمایوسی ہے جاری رہنےچاہئیں۔

مزید پڑھیں :عادل بازئی معاملہ،وزیراعظم کو نااہلی سے بچانے کیلئے پرانی تاریخ میں نوٹری پبلک پر ایف آئی آر درج کی گئی،شیخ وقاص

متعلقہ خبریں