اہم خبریں

عادل بازئی معاملہ،وزیراعظم کو نااہلی سے بچانے کیلئے پرانی تاریخ میں نوٹری پبلک پر ایف آئی آر درج کی گئی،شیخ وقاص

اسلام آباد (  اے بی این نیوز   )شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بلوچستان سے ایم این اے عادل بازئی کی فیملی کو سخت حالات کا سامنا ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کی رو سے ہمارے ایم این اے کو بحال کیا گیا۔
مسلم لیگ کے قائد نے بھی لیٹر ہیڈ جمع کیا، آزاد رکن کو 3 یوم کا وقت دیا جاتا ہے۔ بیان حلفی الیکشن کمیشن کے پاس موجود تھے۔ وزیراعظم ،ڈپٹی سپیکر کے انتخابات کے وقت کسی کو یاد نہیں تھا۔
بیان حلفی کی تصدیق کیلئے فرانزک نہیں کیا اور عادل بازئی کو ڈی کوالیفائی کیا گیا۔
سپریم کورٹ نےسوال پوچھا 9 ماہ حکومت اور الیکشن کمیشن خاموش کیوں تھے؟ جعلی بیان حلفی پر نوٹری پبلک اور اوتھ کمشنر کی مہر نہیں لگی تھی۔ وزیراعظم کو نااہلی سے بچانے کیلئے پرانی تاریخ میں نوٹری پبلک پر ایف آئی آر درج کی گئی۔
سپریم کورٹ سے درخواست کرتے ہیں کہ سول کورٹ ججز پر دباؤ کا نوٹس لیں۔

مزید پڑھیں :پورےپاکستان میں تماشابنا ہوا ہے، ادارے صرف ایک دوسرے پر الزام لگاتے ہیں،شیری رحمان

متعلقہ خبریں