گوجرانوالہ ( نیوز ڈیسک )گوجرانوالہ میں داماد نے فائرنگ کر کے اپنی ساس اور برادرنسبتی کو قتل کر دیا جبکہ فائرنگ سے ایک اور برادرنسبتی زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق مکی روڈ پر شوہر ناراض بیوی کو منانے میکے آیا تھا تاہم بیوی کے گھر جانے سے انکار پر جھگڑا ہوا اور ملزم نے فائرنگ شروع کر دی۔
ملزم کی فائرنگ کے نتیجے میں ساس اور برادرنسبتی موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک اور برادرنسبتی زخمی ہو گیا۔ملزم واقعے کے بعد فرار ہو گیا جس کی پولیس نے تلاش شروع کر دی ہے۔
مزید پڑھیں: آٌل رائونڈرخوشدل شاہ بھی چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ میں شمولیت کی دوڑ میں شامل