اہم خبریں

آٌل رائونڈرخوشدل شاہ بھی چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ میں شمولیت کی دوڑ میں شامل

لاہور( نیوز ڈیسک )پاکستان کے آل راؤنڈر خوشدل شاہ بھی چیمپئنز ٹرافی اور سہ فریقی سیریز کے لیے اسکواڈ میں شمولیت کی دوڑ میں شامل ہو گئے۔ذرائع کے مطابق خوشدل شاہ کی حالیہ آل راؤنڈر پرفارمنس کی وجہ سے ان کا نام زیرِ غور لایا گیا ہے۔

خوشدل شاہ بنگلا دیش پریمئیر لیگ میں بھرپور آل راؤنڈر پرفارمنس کا مظاہرہ کر رہے ہیں انہوں نے 3 ناقابل شکست 73، 46 اور 27 رنز کی اننگز کھیلیں۔خوشدل شاہ نے 59 اور 48 رنز بھی بنائے ہیں جبکہ 8 میچز میں 11 وکٹیں بھی لے چکے ہیں۔

خوشدل شاہ 10 ون ڈے انٹر نیشنل میں 199 رنز بنا چکے ہیں اور وہ وکٹیں لی ہیں، انہوں نے آخری ون ڈے میچ اگست 2022ء میں نیدر لینڈز کے خلاف کھیلا تھا۔
مزید پڑھیں: ڈی آئی خان،کلاچی کی مرکزی امام بارگاہ میں زور دار دھماکہ

متعلقہ خبریں