اہم خبریں

ارشدیپ سنگھ ٹی 20 میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بھارتی بائولر بن گئے

ممبئی ( نیوز ڈیسک )بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ بھارت کی جانب سے ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے، ان کی وکٹوں کی تعداد 967 ہوگئی۔

بھارتی فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ نے بھارت کیلئے ٹی 20 کرکٹڑ میں اہم کارنامہ سر انجام دے دیا، وہ کولکتہ میں انگلینڈ کیخلاف 5 میچز کی ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں 2 وکٹیں لے کر بھارت کیلئے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔رپورٹ کے مطابق 2022ء میں بھارت کیلئے ٹی 20 ڈیبیو کرنیوالے فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ نے 61 ٹی 20 انٹرنیشنلز میچز میں 97 وکٹیں لے کر یہ اعزاز حاصل کیا۔

اس سے قبل ٹی 20 انٹرنیشنلز میں بھارت کیلئے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز اسپنر یوزویندر چہل کے پاس تھا، جنہوں نے 79 میچز میں 96 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔واضح رہے کہ کولکتہ میں کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ میں انگلینڈ کی ٹیم بھارت کیخلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 132 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔میزبان ٹیم نے مقررہ ہدف باآسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر 13 ویں اوور میں حاصل کرلیا اور 5 میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔
مزید پڑھیں: توشہ خانہ ٹوکیس،عمران خان ،بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر فریقین کو نوٹس

متعلقہ خبریں