اہم خبریں

آج بروزجمعرات23جنوری 2025 پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا؟؟

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ۔تاہم بلتستان، کشمیراورملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہا ڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع ۔

جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ۔ تاہم صبح اور رات کے اوقات میں جنوبی پنجاب اور با لا ئی سندھ میں چند مقامات پر ہلکی سے درمیانی دُھند چھائے رہنے کی توقع۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہا۔ تاہم شمالی بلوچستان،بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش اور برفباری ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر ): بلوچستان:قلات08،سبی02،بارکھان01، گلگت بلتستان: استور 06، خیبر پختونحوا: چترال،میرکھانی میں 01 ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی۔ اس دوران استور 05 اورکالام میں 02انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔

آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 10،گوپس منفی07، اسکردو منفی 05 استور، مالم جبہ منفی 04 اور راولاکوٹ میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
جمعرات (رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ا بر آلود رہنے کا امکان۔
جمعرات کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان۔
مزید پڑھیں: مذاکرات کے نام پر کٹھ پتلیوں کے ڈھونگ نے انہیں قوم کےسامنےبےنقاب کر دیا،شیخ وقاص

متعلقہ خبریں