اہم خبریں

کوشش کررہے ہیں پی ٹی آئی کمیٹی کی لیڈر سے ملاقات ہوجائے،ایازصادق

اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) سپیکرقومی اسمبلی ایازصادق نے کہا ہے کہ 2018میں میرے اوپر دہشتگردی کا مقدمہ ہوا تھا۔ 2014میں پارلیمنٹ پر حملہ ہوا تھا میں بے بسی سے دیکھ رہا تھا۔
مجھے کہا گیا فوری اسمبلی اجلاس ملتوی کریں یہاں ممبران کو خطرہ ہے۔ گزشتہ پیرسے اپوزیشن کے ساتھ صرف احتجاج کررہے ہیں۔ میں نے کئی دفعہ ریکویسٹ کی عوام کے ایشوز پربھی بات کرلیں۔
کوشش کررہے ہیں کہ پی ٹی آئی کمیٹی کی لیڈر سے ملاقات ہوجائے۔
کوشش کررہا ہوں کہ اخترمینگل واپس اسمبلی میں آجائیں۔ میری کوشش ہوگی اخترمینگل کو استعفا نہ دینے پر منالوں ۔ غلط ایف آئی آر پر اخترمینگل قومی اور صوبائی اسمبلی میں آوازاٹھائیں۔

مزید پڑھیں :ٹی اوآرزطےکیےبغیرہی مذاکرات کیےجارہےہیں جوکامیاب نہیں ہوسکتے،جاویدلطیف

متعلقہ خبریں